اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور جاپان کی ترقی ایک دوسرے کیلئے چیلنج نہیں اہم موقع...

چین اور جاپان کی ترقی ایک دوسرے کیلئے چیلنج نہیں اہم موقع ہے، چینی وزیراعظم

لاؤس،چین کے وزیراعظم لی چھیانگ اپنے جاپانی ہم منصب شیگیرو اشیبا سے ملاقات کے موقع پر مصافحہ کر رہے ہیں- (شِنہوا)

وینٹیان(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین اور جاپان کی ترقی ایک دوسرے کیلئے چیلنج نہیں بلکہ اہم موقع ہے۔

وینٹیان میں مشرقی ایشیا تعاون سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنے جاپانی ہم منصب شیگیرو اشیبا سے ملاقات میں لی چھیانگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اشیبا کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا تھا کہ چین اور جاپان پانی سمندری  پٹی کے ذریعے جدا ہمسایہ ممالک ہیں۔ پرامن بقائے باہمی، لازوال دوستی، باہمی تعاون اور مشترکہ ترقی کی راہ پر چلنا دونوں ملکوں کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے۔

چینی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جاپان دونوں ممالک کے درمیان 4 سیاسی دستاویزات میں متعین اصولوں اور اتفاق رائے کی سختی سے پاسداری کرے گا، دوطرفہ تعلقات کو درست سمت میں گامزن رکھنے، تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھنے، بات چیت اور تعاون کو مسلسل مستحکم بنائے گا۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین علاقائی امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے کثیر الجہتی شعبوں میں جاپان کے ساتھ تعاون کومزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر جاپان کے وزیراعظم شیگیرو اشیبا نے کہا کہ جاپان اور چین باہمی فائدے کے تزویراتی تعلقات کو ہمہ جہت انداز میں فروغ دینے کی سمت میں گامزن ہے۔

جاپانی وزیراعظم نے کہا جاپان ہر سطح پر تعلقات مضبوط بنانے اور طویل مدتی ترقی کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

تائیوان کے بارے میں جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ جاپان اور چین کے مشترکہ بیان کے تحت جاپان اپنے موقف پر قائم ہے اور اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جاپان علاقائی اور بین الاقوامی معاملوں پر چین کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!