اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایران نے فیلڈ ہسپتال پر اسرائیل کا فضائی حملہ جنگی جرم قرار...

ایران نے فیلڈ ہسپتال پر اسرائیل کا فضائی حملہ جنگی جرم قرار دے دیا

تہران (شِنہوا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے شام، لبنان سرحد کے ساتھ ایرانی فیلڈ ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں اسماعیل بغائی نے ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے زیر انتظام چلنے والے 56 بستروں پر مشتمل ہسپتال کو نشانہ بنائے جانے پر شدید تنقید کی۔ اسرائیلی حملے میں یہ ہسپتال آلات اور ادویات سمیت تباہ ہوا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ، لبنان اور شام میں ہسپتالوں اور امدادی مراکز پر مسلسل اسرائیلی حملے تمام عالمی اصولوں اور ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے صدر پیرحسین کولوند نے بھی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جن کے مطابق ریسکیو اور طبی مراکز پر حملے ممنوع ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حملے کا نشانہ بننے والے ہسپتال پر ایرانی ہلالِ احمر سوسائٹی کا پرچم لہرا رہا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!