پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین تھائی لینڈ کے ساتھ روایتی دوستی اور تعاون کو فروغ دینے...

چین تھائی لینڈ کے ساتھ روایتی دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم

لاؤس، چینی وزیراعظم لی چھیانگ وینٹیان میں ہونے والے مشرقی ایشیائی تعاون سربراہ اجلاس کے موقع پر تھائی لینڈ کی وزیرِاعظم پے ٹونگ ٹارن شِنا واترا سے ملاقات کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

وینٹیان (شِنہوا) چینی وزیرِاعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین تھائی لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ اگلے سال سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر روایتی دوستی کو آگے بڑھایا جائے، تزویراتی رابطے مضبوط کئے جائیں اور تعاون کو فروغ دے کر مشترکہ مستقبل کی حامل چین۔ تھائی لینڈ برادری کی تعمیر کی جا سکے۔

لی چھیانگ نے وینٹیان میں ہونے والے مشرقی ایشیائی تعاون سربراہ اجلاس کے موقع پر تھائی لینڈ کی وزیرِاعظم پے ٹونگ ٹارن شِنا واترا کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ چین اور تھائی لینڈ قریبی دوست اور ہمسائے ہیں جو پہاڑوں اور دریاؤں سے منسلک ہیں۔ چینی وزیرِاعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی تزویراتی قیادت میں مختلف شعبوں میں مفید تعاون اور بھرپورعوامی تبادلوں سے مشترکہ مستقبل کی حامل چین۔ تھائی لینڈ برادری کی تعمیر کا مقصد آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ کا ایک خاندان کا تصور کافی مقبول ہوا ہے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین ترقی کے راستے پر آگے بڑھنے میں تھائی لینڈ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ تھائی لینڈ کے قابلِ اعتماد دوست اور شراکت دار کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

چینی وزیرِاعظم نے اگلے سال دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر مشترکہ سرگرمیوں کا اہتمام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا، ثقافت، تعلیم اور نوجوانوں کے شعبے میں تبادلے مضبوط بنائے جائیں تاکہ دونوں ملکوں کی دوستی میں عوامی حمایت حاصل کی جا سکے۔

تھائی لینڈ کی وزیرِاعظم نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین مضبوط تر ہوگا اور عالمی امن اور خوشحالی کے لئے زبردست کردار ادا کرتا رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!