چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک نمائش کے دوران لوگ سی اےٹی ایل کے بوتھ کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی معروف بیٹری ساز کمپنی کنٹیمپری امپیریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ(سی اے ٹی ایل) نے 2 قسم کی معیاری قابل تبادلہ بیڑیاں متعارف کر واتے ہوئے تقریباً 100 شراکت داروں کے ساتھ ایک طاقتور چارجنگ نظام قائم کردیا ہے۔
روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی نے منگل کے روز بتایا کہ مختلف کیمیائی اجزائے ترکیبی پر مبنی 2 معیاری بیٹری پیک ماڈلز مختلف گنجائش کے ساتھ دستیاب ہیں ۔ ہر معیاری بیٹری پیک لیتھیم آئرن فاسفیٹ اور ٹرنری دونوں میں دستیاب ہےجس سے صارفین اپنی ضروریات کے مطابق بجلی حاصل کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ 400 کلومیٹر سے 600 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سی اے ٹی ایل کا دعویٰ ہے کہ وہ 2025 میں بیڑی کی تبدیلی کے ایک ہزار اسٹیشن بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کمپنی اپنی مسابقتی بیٹری ڈیٹا بیس کا فائدہ اٹھا کر ہر بیٹری تبادلہ یونٹ اور یہاں تک کہ ہر انفرادی سیل کے تاریخی اور حقیقی وقت کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرےگی۔
