ہیڈ لائن:
شِنہوا نیوز| جنوبی کوریا کی عدالت نے صدر یون کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا
جھلکیاں:
جنوبی کوریا کے جوائنٹ انوسٹی گیشن یونٹ نے منگل کے روز بتایا ہے کہ ایک عدالت نے مواخذہ شدہ صدر یون سوک یول کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کرتے ہوئے صدارتی رہائش گاہ کی تلاشی کا حکم دیا ہے۔
تفصیلی خبر:
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): لیو یوتیان، نمائندہ شِنہوا
یہ شِنہوا نیوز ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ انوسٹی گیشن یونٹ نے منگل کے روز بتا یا ہے کہ جنوبی کورین عدالت نے مواخذہ شدہ صدر یون سوک یول کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کرتے ہوئے صدارتی رہائش گاہ کی تلاشی کا حکم دیا ہے۔
تفتیشی یونٹ کرپشن کی تحقیقات کرنے والے اعلیٰ افسران ، نیشنل آفس آف انوسٹی گیشن اور وزارت دفاع کے انوسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز پر مشتمل ہے۔ انوسٹی گیشن یونٹ نے ایک مختصر بیان میں یون کی گرفتاری اور تلاشی کے وارنٹ جاری ہونے کی تصدیق کی ہے۔
جنوبی کوریا کی جدید تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی موجودہ صدر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link