ہیڈلائن:
چین میں رواں سال ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں نمایاں ترقی
جھلکیاں:
چین میں سال 2024 کے دوران ثقافت و سیاحت میں بڑی تیزی آئی ہے۔ رواں سال کے پہلے تین سہ ماہیوں میں تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے چین کا رخ کیا ہے۔ تفصیلات اس وڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔
شاٹ لسٹ:
1۔چین کی سیاحتی صنعت کے مناظر
2۔ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی) :کولم مرفی، آئرش سیاح
3۔ساؤنڈ بائٹ 2(انگریزی): پیٹروس لیگو سیگاکس، یونانی سیاح
4۔ساؤنڈ بائٹ3(روسی):روسی سیاح
5۔ساؤنڈ بائٹ4( انگریزی):خاتون سیاح، ہنگری
6۔ساؤنڈ بائٹ5(انگریزی):سیاح، ہنگری
تفصیلی خبر:
چین میں سال 2024 کے دوران ثقافت اور سیاحت کے شعبوں نے بہت ترقی کی ہے۔ ملک بھر میں روایتی چینی ثقافت کو سیاحت کےساتھ بہتر انداز میں مربوط کرنے کی کوششیں جا ری ہیں۔”چائنا چِک” کے رجحان کے عروج نے ترقی کا نیا منظرنامہ تخلیق کرنا شروع کر دیا ہے۔
تاریخی شہروں اور مقامات میں نئے رجحانات کا آغاز
تھیان جن میونسپلٹی
چھانگ دی، صوبہ ہینان
لویانگ،صوبہ ہینان
شی آن،صوبہ شانسی
زیادہ تر چینی نوجوان ثقافتی مقامات پر ہانفو(چینی روایتی لباس) پہن کر غیر مادی ثقافتی ورثے کا تجربہ کرنے اور روایتی ثقافت کی دولت میں گہری دلچسپی لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔
متنوع موضوعات کی وجہ سے نئی سیاحتی تبدیلیاں
چین کی مشہور گیم "بلیک میتھ: ووکونگ” کے آغاز کے بعد اس گیم کی فلم بندی والےصوبے شانسی میں "ووکونگ کے نقش قدم پر چلنے” کے شوقین سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
شیاؤ شی تیان مندر
یوہوانگ مندر
شوانگ لین مندر
ایک ہفتے کی قومی تعطیلات کے دوران شانسی میں مقامی سیاحتی دوروں میں سال بہ سال 84.99 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تھیان شوئی، صوبہ گانسو
مارچ 2024 میں تھیان شوئی کے چٹ پٹے "مالاتانگ” ہاٹ پاٹ کےسوشل میڈیا پر وائرل ہونےسےشہر میں سیاحوں کی آمد میں بڑا اضافہ ہوا ہے، جس سے اس خطے میں ثقافت اور سیاحت کی کھپت مزید بڑھ گئی ہے۔
کئی سیاح 1600سال پرانی مائی جی شان غاروں کی طرف راغب ہوئے ہیں ۔ چٹانوں میں بنی ان غاروں میں مجسمے اور نقش و نگار شامل ہیں۔
’’اڑتے پرندے کے اوپر سر پٹ دوڑتے گھوڑے کا مجسمہ،‘‘ گانسو صوبے کے میوزیم میں ایک قومی خزانہ ہے، لوگوں نےاس مقام کی بھی سیاحت کی ہے۔
27جولائی 2024
بیجنگ کےمرکزی محور کو یونیسکو کےعالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اس اقدام سے ’’ڈیجیٹل سنٹرل ایکسس‘‘ نامی موبائل ایپلیکیشن جیسی نئی سیاحتی مصنوعات تخلیق ہوئی ہیں۔یہ تخلیق صارفین کو چینی دارالحکومت کے قلب سے گزرتے ہوئے تاریخی اور ثقافتی نشانات کو دریافت کرنےکے لئے ایک مربوط تجربہ فراہم کرتی ہے۔
مئی 2024 میں نشر ہونے والی چین کی کامیاب ٹی وی سیریز ’’ٹو دی ونڈر‘‘ نے سنکیانگ کے علاقے التائے کو ایک نیا سیاحتی مقام بنا دیا ہے۔
’’چین کے دورے‘‘ کی غیر ملکی سیاحوں میں مقبولیت
چین نے 2024 میں ویزا فری پالیسیوں میں مزید بہتری کے لئے ویزا درخواست کے تقاضوں کو نرم کیا گیا ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے سفر، زبان اور ادائیگی کی خدمات میں بہتری لائی گئی ہے۔’’چین کے دورے‘‘ سوشل میڈیا پر ایک مقبول موضوع بن چکا ہے، جو دنیا بھر کےسیاحوں کو اپنی طرف راغب کر رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی) :کولم مرفی، آئرش سیاح
’’میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے، اس سے سفر میں بہت آسانی آتی ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2(انگریزی): پیٹروس لیگو سیگاکیس، یونانی سیاح
’’میں یہاں خود کو مکمل محفوظ محسوس کرتا ہوں، مقامی زبان نہ بھی بولیں پھر بھی یہاں سب کچھ کرنا بہت آسان ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ3(روسی):روسی سیاح
’’چین کی تاریخ ہمیں بہت متاثر کرتی ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ4( انگریزی): ہنگری کی خاتون سیاح
’’ثقافت، دستکاری،مٹی کےبرتن یہاں سب کچھ بہت اعلیٰ معیار کے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ5(انگریزی):ہنگری کے سیاح
"میں نےمحسوس کیا ہے کہ(شی آن) بہت خوش آمدید کہنے والا شہر ہے۔ یہ روایتی شہر ہونے کے ساتھ بہت پرسکون بھی ہے جو بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔”
چین نے رواں سال کے پہلے تین سہ ماہیوں میں تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کا استقبال کیا، جو سال بہ سال 80 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔
بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link