چینی صدر شی جن پھنگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے اسٹریٹجک عزم کو برقرار رکھنے اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر کے لئے تمام رکاوٹوں کو عبور کر تے ہوئے آگے بڑھنے کے لئے متحد رہنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
شی نے منگل کے روز نئے سال کے آغاز پر چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ چین کی جدیدیت کے سفر میں ہمیں نہ صرف صاف آسمان اور مناسب ما حول کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ ہواؤں کے جھکڑ ، ناہموار حالات اور یہاں تک کہ خطرناک طوفانوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ ہمیں اسٹریٹجک عزم کو برقرار رکھنا اور تمام چینی عوام کی عظیم قوت کو اکٹھا کرنا چاہیے جو لہروں کا مقابلہ کرنے اور ہمت سے آگے بڑھنے کے لئے متحد ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔
شی نے کہا کہ 2024 میں اندرونی اور بیرونی حالات سے پیدا شدہ مسائل کا سامنا کرتے ہوئے چین نے پرسکون انداز میں اقدامات کا بھرپور جواب دیا اور سال کے لئے اہم معاشی اور سماجی ترقی کے اہداف مکمل کئے۔
انہوں نے کہا کہ 2024 میں ترقی کا سفر حوصلہ افزا کامیابیوں کے ساتھ غیر معمولی رہا جس نے چینی جدیدیت کے فروغ میں ملک کے عزم اور اعتماد کو مزید تقویت دی ۔
شی نے کہا کہ 2025 میں 14 واں 5 سالہ منصوبہ (2021-2025) ختم ہوگا۔اس میں پائیدار معاشی بحالی اور بہتری کے فروغ ، لوگوں کے معیار زندگی میں مسلسل اضافے اور سماجی ہم آہنگی و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مزید فعال میکرو پالیسیوں کو نافذ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
شی نے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اہداف اور کاموں کے اعلیٰ معیار کی تکمیل پر زور دیا تاکہ 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اچھے آغاز کے لئے ٹھوس بنیاد رکھی جاسکے۔
