اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2023 کے دوران سائنس کے فروغ پراخراجات 20 ارب یوآن...

چین میں 2023 کے دوران سائنس کے فروغ پراخراجات 20 ارب یوآن سے زائداخراجات

چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن کے شیامن سائنس و ٹیکنالوجی عجائب گھر میں بچے تفریح کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2023 میں سائنس کے فروغ سے متعلق سرگرمیوں پر 21.51 ارب یوآن (تقریباً 2.99 ارب امریکی ڈالر) خرچ کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 12.6 فیصد اضافہ ہے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اس شعبے میں اخراجات 20 ارب یوآن سے زائد ہوگئے جو فی کس 5.76 یوآن بنتے ہیں۔ یہ 2022 کے مقابلے میں 0.46 یوآن کا معمولی اضافہ ہے۔

یہ اعداد و شمارسائنس کو فروغ دینے کی افرادی قوت میں مسلسل اضافے کو بھی اجاگر کرتے ہیں  جس میں کل وقتی عملہ، جزوقتی شراکت دار اور رضاکار شامل ہیں۔

مقررہ اور جزوقتی سائنسی عملے کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی جو 2022 کے مقابلے میں 7.99 فیصد اضافہ ہے۔ رجسٹرڈ رضاکاروں کی تعداد 80 لاکھ 50 ہزار رہے جو 17.16 فیصد زائد ہے۔

چین میں سائنس کی مقبولیت سے متعلق سہولیات میں توسیع کا عمل بھی جاری رہا ۔ ملک اب ایک ہزار 779 سائنس و ٹیکنالوجی عجائب گھر قائم ہیں جو 2022 کے مقابلے میں 96 زیادہ ہیں۔

سائنسی مقبولیت کے لئے 2023 میں  مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پرجوش عوامی شرکت شامل تھی۔ 13 لاکھ سے زیادہ آن لائن اور آف لائن سائنس لیکچرز منعقد ہوئے  جس نے 1.93 ارب شرکاء کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ اس کے علاوہ 51 کروڑ 40 افراد نے ایک لاکھ 7 ہزار 500 متعلقہ نمائشوں میں شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!