مالدیپ کے شہر مالے میں چین-مالدیپ دوستی پل کا ایک منظر -(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت تجارت (ایم او سی) نے کہا ہے کہ چین اور مالدیپ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوجائے گا۔
وزارت کے ایک بیان کے مطابق ایف ٹی اے کا اعلان چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ اور مالدیپ کے وزیر اقتصادی ترقی و تجارت محمد سعید نے کیا۔ دونوں وزراء نے ایک ہی دن ویڈیو کانفرنس کی تھی۔
بحری جہازوں، برقی آلات، فرنیچر اور زرعی مصنوعات سمیت چین کی صنعتی برآمدات کی ایک بڑی تعداد کو ایف ٹی اے کے نفاذ سے فائدہ ہوگا۔
بیان کے مطابق مالدیپ کی چین کے لئے آبی برآمدات کی اکثریت پر صفر ٹیکس لاگو ہوگا۔
توقع ہے کہ ایف ٹی اے کے نفاذ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کو آزادانہ بنانے اور اس سلسلے میں سہولت کاری کی سطح کو ایک ٹھوس ادارہ جاتی ضمانت ملے گی۔ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوگی اور دونوں ممالک میں کاروباری اداروں اور عوام کی فلاح و بہبود میں مسلسل بہتری آئے گی۔
