چین کے دارالحکومت بیجنگ میں مسافر جنوبی ریلوے سٹیشن پر پہنچ رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں موسم بہار کے تہوار کے لئے ٹرین کی ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ روز شروع ہوگئی۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق مسافروں کا رش جسے "چھن یون” بھی کہا جاتا ہے، عام طور پر نقل و حمل کی زیادہ طلب کا عرصہ ہوتا ہے کیونکہ لوگ خاندان والوں سے ملنے کے لئے گھر لوٹتے ہیں۔ 2025 کا چھن یون 14 جنوری سے 22 فروری تک جاری رہےگا۔
کمپنی کو توقع ہے کہ اس سفری رش کے دوران ملک کا ریلوے نیٹ ورک 51کروڑ مسافروں کی نقل و حمل کرے گا جو 2024 کے چھن یون کے دوران رجسٹرڈ 48 کروڑ سے زیادہ ہے۔
چین کا سب سے بڑا روایتی تہوار بہار میلہ 29 جنوری 2025 کو شروع ہوگا۔
2025 کے چھن یون کے دوران نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ملک فیسٹیول سے پہلے یومیہ 14ہزار ایک سو ٹرینوں اور اس کے بعد 14ہزار 2سوٹرینوں کا انتظام کرےگا۔
غیر ملکی مسافر چین کی سرکاری ریلوے ٹکٹ بکنگ 12306 ویب سائٹ اور ایپ پر ٹکٹ کی خریداری کے لئے آن لائن اندراج کرسکتے ہیں۔
