نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس (ایف آئی آئی 9) پیر کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شروع ہوئی۔ یہ کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے سرمایہ کاری کیلنڈر کی نمایاں ترین تقریبات میں سے ایک ہے۔
گزشتہ چند برسوں میں چینی کمپنیوں نے خطے میں اپنی موجودگی مسلسل بڑھائی ہے اور اب وہ توانائی میں روایتی شراکت داری سے آگے بڑھ کر ہائی ٹیک صنعتوں تک پہنچ چکی ہیں۔
اسی ماہ کے اوائل میں چینی کمپنی ایکس پینگ ایئرو ایچ ٹی کی تیار کردہ ایک فلائنگ کار نے دبئی کی فضاؤں میں کامیاب پرواز بھری۔
یہ جدید مظاہرہ ایک علامتی سنگ میل ثابت ہوا جو مشرقِ وسطیٰ میں چین کی کم بلندی والی ہوابازی ٹیکنالوجی کے باضابطہ داخلے کی علامت ہے۔
متحدہ عرب امارات میں 6 ہزار سے زائد چینی کمپنیاں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل سروسز اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے میں سرگرم ہیں۔
چینی کمپنیاں بحیرہٴ احمر کے ساحل کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے مستقبل کے شہر "نیوم” سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں میں بھی بھرپور انداز میں شامل ہیں۔
وہ ریلوے نظام، ڈیٹا سینٹرز اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے نیٹ ورکس میں حصہ ڈال رہی ہیں جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں معاون ہیں۔
مصر کے شمالی صحرائی علاقے میں قائم چائنہ ایجپٹ ٹیڈا سوئز اکنامک اینڈ ٹریڈ زون نے اب تک 180 سے زائد کاروباری کمپنیوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
یہ زون اب مصر کے سب سے زیادہ پیداوار والے صنعتی علاقوں میں شمار ہوتاہے۔ یہاں تقریباً 10 ہزار مقامی افراد کو روزگار ملا ہے۔
اسرائیل کی منڈی میں چین کی کارساز کمپنیاں سب سے زیادہ مقبول ہو چکی ہیں۔
سال 2025 کی پہلی ششماہی میں اسرائیل میں فروخت ہونے والی برقی گاڑیوں میں سے 81.2 فیصد چینی برانڈز کی تھیں۔
اس کامیابی نے اسرائیل میں چین کی حیثیت کو سب سے بڑے کار سپلائر کے طور پر مزید مستحکم کر دیا ہے۔
اپریل سے مئی کے درمیان پی ڈبلیو سی کے ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی منڈی پر چینی کمپنیوں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔
سروے میں شامل تقریباً 90 فیصد کمپنیوں نے اس خطے میں داخل ہونے یا اپنی موجودگی کو مزید وسعت دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔
قاہرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چینی کمپنیاں مشرقِ وسطیٰ میں نئے ترقیاتی مواقع سے فائدہ اٹھا رہی ہیں
ریاض میں نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کا آغاز ہو گیا
چینی کمپنیاں توانائی سے آگے بڑھ کر ہائی ٹیک صنعتوں میں سرگرم
دبئی میں چینی کمپنی ایکس پینگ کی فلائنگ کار نے کامیاب پرواز بھری
مشرقِ وسطیٰ میں چین کی ہوابازی ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز
متحدہ عرب امارات میں 6 ہزار سے زائد چینی کمپنیاں فعال ہیں
چینی ادارے سعودی عرب کے شہر نیوم میں اہم منصوبوں پر کام کر رہے ہیں
مصر کے سوئز اکنامک زون میں 180 سے زائد چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں
اسرائیل میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں چینی برانڈز کا نمایاں حصہ
چینی سرمایہ کاری مشرقِ وسطیٰ کی نئی ترقی کا محرک بن رہی ہے




