چین کے وسطی صوبہ ہینان کے دارالحکومت زینگ ژو میں بدھ سے ہفتہ کے روز تک گلوبل میئرز ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر سے تقریباً 300 نمائندوں نے شرکت کی ہے۔ اجلاس کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ شہر ثقافتی ورثے کے تحفظ اور شہری ترقی کے درمیان کس طرح توازن قائم کر سکتے ہیں۔
تقریب کے دوران شرکاء نے روئی جھیل، شاولن مندر اور فو من لی ضلع سمیت زینگ ژو کے مشہور مقامات کا دورہ کیا۔انہوں نے اس قدیم دارالحکومت میں تاریخ اور جدید زندگی کے حسین امتزاج کو قریب سے محسوس کیا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (ہسپانوی): جولیو میلان میونوز، میئر، جائن، اسپین
"میں نے اس پورے دورے سے بے حد لطف اٹھایا۔ میں اس بات سے بہت متاثر ہوا کہ ژینگ ژو شہر نے کس طرح ٹیکنالوجی، دلکش مناظر اور روشنی کے جدید انتظامات کو تاریخ، قصہ گوئی، مختلف سرگرمیوں اور ثقافت کے ساتھ کامیابی سے یکجا کیا ہے۔ میرے خیال میں ان تمام عناصر کو ایک ساتھ لانا واقعی قابلِ تحسین ہے۔ یہ تجربہ ہمیں حوصلہ دیتا ہے کہ ہم بھی اسی طرح کے منصوبے شروع کریں، اپنی تخلیقی سوچ استعمال کریں اور اپنے موجودہ منصوبوں اور وسائل کو مزید مؤثر اور قیمتی بنانے کے لئے عملی کوشش کریں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): نکولے کولیف، ڈپٹی میئر، شومین، بلغاریہ
"یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آپ اپنی ثقافت، تاریخ اور ورثے کا احترام کرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ اسے کیسےمحفوظ اور باقی رکھا اور سیاحوں سمیت مقامی لوگوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ یہاں سے میں نے کئی مفید خیالات حاصل کئے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ جدید دور میں ترقی بہت تیزی سے ہو رہی ہے۔ اگر ہم اپنی قوم اور اپنی شناخت کا احترام کرتے ہیں تو ہمیں اپنی ثقافتی وراثت کو محفوظ رکھنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلیں بھی اسے دیکھ سکیں۔ یہ نہایت اہم ذمہ داری ہے جس پر محتاط انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔”
یہ پروگرام عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوا۔
اس موقع پر زینگ ژو نے اسپین کے صوبہ جائن، گھانا کے شہر کوماسی، انڈونیشیا کے بندر لامپونگ اور نیوزی لینڈ کے شہر روٹوروا کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ اس اقدام سےمستقبل میں ثقافت، سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کی مضبوط بنیاد رکھی گئی۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): تانیا اریہیا ٹیپ سیل، میئر، روٹوروا، نیوزی لینڈ
"نیوزی لینڈ نے سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے نہ صرف اپنی قدرتی خوبصورتی بلکہ ثقافتی شناخت کے تحفظ میں بھی بہترین توازن قائم کیا ہے۔ یہی چیز میں نے یہاں زینگ ژو میں بھی دیکھی ہے۔ میرا خیال ہے کہ جیسے جیسے یہاں ترقی ہوئی ہے اور ٹیکنالوجی اور جدت کو اپنایا گیا ہے اس نے نہ صرف سیاحت کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں بلکہ معیشت کو بھی مضبوط کیا ہے۔
لہٰذا میں چاہوں گی کہ آئندہ دوبارہ یہاں آؤں اور نیوزی لینڈ کے سیاحت سے وابستہ کاروباری اداروں کے ایک وفد کی قیادت کروں اور شاید مستقبل میں طلبہ کے تبادلے بھی ممکن ہو سکیں۔”
زینگ ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین کے قدیم شہر زینگ ژو میں عالمی میئرز ڈائیلاگ کا انعقاد
دنیا بھر سے تقریباً 300 نمائندے اس اجلاس میں شریک ہوئے
شرکاء کا روئی جھیل، شاولن مندر اور فو من لی ضلع کا دورہ
مہمانوں نے شہر کی تاریخی و جدید شناخت کا براہِ راست مشاہدہ کیا
اسپین، بلغاریہ اور نیوزی لینڈ کے میئرز نے ثقافت اور ٹیکنالوجی کو سراہا
زینگ ژو تاریخی ورثے اور جدید ترقی کامتوازن امتزاج پیش کر رہا ہے
اجلاس میں دوستانہ تعلقات کے لئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئےگئے
ثقافت، سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کاعزم
عالمی نمائندوں نے مقامی منصوبوں سے عملی اور تخلیقی سبق اخذ کئے
ٹیکنالوجی اور جدت نے زینگ ژو میں اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا کئے



