ہفتہ, نومبر 1, 2025
تازہ ترینبیجنگ نے پانچ سال میں عظیم دیوار کی ہنگامی مرمت وبحالی کے...

بیجنگ نے پانچ سال میں عظیم دیوار کی ہنگامی مرمت وبحالی کے 60 سے زیادہ منصوبے مکمل کرلئے

چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر زون ہوا میں عظیم دیوار کے ایک حصے سے طلوع آفتاب کا خوبصورت منظر دکھائی دے رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ نے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021۔2025) کے دوران عظیم دیوار کی ہنگامی مرمت وبحالی کے 60 سے زیادہ منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچائے، جن کے ذریعے دیوار کے 20 کلومیٹر حصے کو بحال کیا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی بیجنگ بلدیہ کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہو ژی جنگ نے بتایا کہ شہری حکومت نے عظیم دیوار، مرکزی محور اور قدیم دارالحکومت کی تاریخی عمارتوں کے تحفظ کو یکجا کرتے ہوئے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کا ایک جامع نظام  تشکیل دیاہے۔

بیجنگ بلدیہ ثقافتی ورثہ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر چھو جیان ہاؤ نے کہا کہ بیجنگ نے عظیم دیوار کی بحالی و مرمت کے پورے عمل میں آثار قدیمہ کے کام  کا ایک جدیدطریقہ کار اختیار کیا، جس کے تحت مرمت کے ہر مرحلے میں تحقیق کو شامل کیا جاتا ہے۔تحفظاتی علاقوں میں کی گئی تبدیلیاں اور بہتر نگرانی کا نظام عظیم دیوار اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا انتظام بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عظیم دیوار کے وسائل کے انتظام اور حقیقی وقت میں نگرانی کے لئے ایک ابتدائی انتباہی  پلیٹ فارم تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت معمول کے معائنے کے عمل  کی اثر انگیزی اور درستگی بڑھانے کے لئے ڈرونز اور چار پاؤں والے روبوٹس استعمال کئے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!