جمعہ, اکتوبر 31, 2025
انٹرنیشنلچین میں سرمایہ کاری کا مطلب مستقبل میں سرمایہ کاری ہے،چینی صدر

چین میں سرمایہ کاری کا مطلب مستقبل میں سرمایہ کاری ہے،چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جو میں 32ویں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اپیک) کے اقتصادی رہنماؤں کے پہلے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ’’سب کے لئے ایک جامع اور کھلی ایشیا بحرالکاہل معیشت کی تعمیر‘‘ کے عنوان سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

گیونگ جو،جمہوریہ کوریا(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ چلنا مواقع کے ساتھ چلنے کے مترادف ہے، چین پر یقین رکھنا کل پر یقین رکھنے کے برابر ہے اور چین میں سرمایہ کاری کرنا مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔

صدر شی نے یہ بات جمعہ کے روز ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک) سی ای او سربراہی اجلاس سے اپنے تحریری خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین عالمی کاروباری برادری کو ترقی کے مزید مواقع، سازگار کاروباری ماحول، اختراع کے لئے وسیع پلیٹ فارم اور ماحول دوست ترقی کے لئےبہتر حالات فراہم کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ جو ادارے چین کی منڈی میں مضبوط بنیاد قائم کرتے ہیں، وہ بین الاقوامی مسابقت میں برتری حاصل کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!