وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے پاک افغان مذاکرات اعلامئے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتا، اگر پراکسی بنا تو خودمختاری کھو بیٹھے گا۔
جاری بیان میں طلال چودھری نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6نومبر کو میکانزم طے کیا جائے گا، امید ہے اب افغانستان سے پاکستان کیخلاف دہشت گردی نہیں ہوگی اگر ایسا ہوا تو پاکستان افغانستان میں کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ کسی کی بھی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، وزیر مملکت نے کہا کہ افغانستان کو سمجھنا چاہئے کہ بھارت ان کی سلامتی وخودمختاری کی ضمانت نہیں دے سکتا، اگر افغانستان بھارت کی پراکسی بنا تو ہوسکتا ہے اپنی خودمختاری کھو بیٹھے۔




 
                                    
