پولیس نے وادی سون میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف 19 مقدمات درج کر کے 20ملزمان گرفتار کرلئے۔
پولیس کے مطابق کریک ڈائون کے دوران غیرقانونی مقیم افغانیوں کو پناہ دینے والے 4مالک مکان بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 7دکانوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے علاقے میں اعلان کروایا کہ کوئی بھی شخص غیرقانونی افراد کو دکان یا مکان کرائے پر نہ دے ،خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔




 
                                    
