جمعہ, اکتوبر 31, 2025
پاکستانپاک افغان مذاکرات اختتام پذیر، فریقین کا جنگ بندی کے تسلسل پر...

پاک افغان مذاکرات اختتام پذیر، فریقین کا جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق، اعلامیہ جاری

ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات استنبول میں اختتام پذیر ہوگئے۔

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔

اعلامئے کے مطابق مذاکرات 25تا 30اکتوبر تک استنبول میں ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں ہوئے، چاروں فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا۔

ترکیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ مزید اقدامات پر غور کیلئے 6 نومبر کو اعلی سطح اجلاس استنبول میں ہوگا، تمام فریقین نے امن کے تسلسل اور خلاف ورزی کرنے والے فریق کیلئے سزائوں پر اتفاق کیا۔

اعلامئے کے مطابق ترکیہ اور قطر نے دونوں فریقوں کی شراکت کو سراہتے ہوئے دیرپا امن و استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!