اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانصدر مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کے گزشتہ رات دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر طیارے سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہوا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد اسپتال میں آصف زرداری کے پاؤں پر پلاستر کر دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ صدر مملکت کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کیا گیا ہے اور وہ گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے صدر مملکت کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!