اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے کا اضافہ کردیا ہے جبکہ قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 161 روپے 54 پیسے ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کمی ہوئی اور نئی قیمت میں 147 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!