اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسگلوبل لنک | چینی زبان، تہذیب و ثقافت کے ماہرین کی عالمی...

گلوبل لنک | چینی زبان، تہذیب و ثقافت کے ماہرین کی عالمی کانفرنس کا آغاز ہو گیا

ہیڈ لائن: گلوبل لنک | چینی زبان، تہذیب و ثقافت کے ماہرین کی عالمی کانفرنس کا آغاز ہو گیا

جھلکیاں:

چینی زبان،تہذیب و ثقافت کے ماہرین کی دوسری عالمی کانفرنس نان پنگ میں شروع، 60 ممالک سے 200 سے زائد نمائندوں کی شرکت۔

کانفرنس میں چینی تہذیب کو سمجھنے اور دنیا کے لیے  اس میں جدت پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

شاٹ لسٹ:

1- دوسری عالمی کانفرنس کے مختلف مناظر

2- ساؤنڈ بائٹ (چینی): علی امین السید،مصری طالب علم، بیجنگ لینگویج اینڈ کلچر یونیورسٹی

تفصیلی خبر:

چینی زبان، تہذیب و ثقافت کے ماہرین کی دوسری عالمی کانفرنس اتوار کے روز چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر نان پنگ میں شروع ہوگئی ہے، کانفرنس میں چینی تہذیب و ثقافت کو سمجھنے اور دنیا کے لیے اس میں جدت پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تقریب کا انعقاد بین الاقوامی تفہیم کی چینی تنظیم اور فوجیان کی صوبائی حکومت کے اشتراک سے کیا گیا ہے، دنیا بھر کے 60 ممالک سے 200 سے زائد نمائندے اس تقریب میں شریک ہوئے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): علی امین السید،مصری طالب علم، بیجنگ لینگویج اینڈ کلچر یونیورسٹی

"یہ تقریب ہمیں چین، حقیقی چینی ثقافت اورفوجیان کی چائے کی ثقافت کو جاننے کا موقع فراہم کرتی ہے۔مصرکے زیادہ تر لوگ یہاں کی زبان و ثقافت کو سمجھنے کے لئے چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔

چینی زبان کے ماہر مصری شہریوں کو دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہیے، تاکہ چینی ثقافت کومصرمیں متعارف کروایا جا سکے۔

نان پنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!