اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسافغانستان میں 62 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے...

افغانستان میں 62 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز

ہیڈ لائن:

افغانستان میں 62 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز

جھلکیاں:

افغانستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے ویکسین پلانے کی تین روزہ مہم کا آغاز،  مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 62 لاکھ بچوں کو پولیو سے حفاظت کے قطرے پلائے جائیں گے۔

شاٹ لسٹ:

1۔ کابل میں پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر

افغانستان کی عبوری حکومت کی وزارت صحت نے پیر کے روز پولیو کے خاتمے کے لئے ویکسین پلانے کی تین روزہ مہم کا اعلان کیا ہے۔ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 62 لاکھ بچوں کو پولیو سے حفاظت کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزارت کے ترجمان شرافت زمان امرخیل نے بتایا کہ پیر سے بدھ تک جاری اس مہم میں افغانستان کے 34 میں سے 16 صوبوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اپنے پیغام میں امرخیل نے قبائلی سرداروں، مذہبی علما اور والدین پر زور دیا کہ وہ مہم کو مناسب انداز میں کامیاب بنانے کے لئے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔

امر خیل نے بتایا کہ  "افغانستان میں 2024 کے دوران پولیو کا کوئی تصدیق شدہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ وزارت صحت اس خطرناک وائرس کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے لئے ویکسی نیشن مہمات شروع کی جا رہی ہیں۔”

کابل سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!