وفاقی حکومت نے 820 ارب مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں فرخت کردیئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق وفاقی حکومت نے 820ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں فروخت کردیئے ہیں۔
اعلامئے کے مطابق حکومت نے 173 ارب روپے مالیت کے 3ماہ کے بلز بیچے ہیں۔3ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 140بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 13.89فیصد رہی،142ارب روپے مالیت کے بیچے گئے6ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 84 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 13.50فیصد رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 504ارب روپے مالیت کے بیچے گئے12ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 64 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 13.09فیصد رہی ہے۔
