اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسعودی ایئرپورٹس پر آنے والے مسافروں کی تعداد94 ملین تک پہنچ گئی

سعودی ایئرپورٹس پر آنے والے مسافروں کی تعداد94 ملین تک پہنچ گئی

رواں سال جنوری سے ستمبر تک سعودی عرب آنے والے مسافروں کی تعداد94 ملین تک پہنچ گئی۔سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا ہے کہ رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سعودی عرب آنے والے مسافروں کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مسافروں کی تعداد 94 ملین تک پہنچ چکی ہے۔اتھارٹی کا کہنا ہے پروازوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی

عرصے کے مقابلے میں 10 فیصد جبکہ ایئر کارگو میں 52 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ پروازوں کی تعداد 6 لاکھ 71 ہزار تک پہنچ گئی۔ دمام ایئرپورٹ پر ستمبر میں مسافروں کی تعداد میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 35.6 ملین مسافروں اور 216 ہزار پروازوں کے ساتھ سرفہرست ہے جہاں مسافروں کی تعداد میں 13 فیصد اور پروازوں کی تعدا د میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!