اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسی آئی آئی ای چین۔سوئس اقتصادی تعاون بڑھانے کا اہم پلیٹ فارم...

سی آئی آئی ای چین۔سوئس اقتصادی تعاون بڑھانے کا اہم پلیٹ فارم ہے، سابق سوئس سفیر

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والی ساتویں چین عالمی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کے لیے سامان سے لدے ٹرک کا پانی پھینک کر خیرمقدم کیا جارہا ہے۔(شِنہوا)

جنیوا(شِنہوا)چین میں سوئٹزرلینڈ کے سابق سفیر جین جیکس ڈی ڈارڈل نے کہا ہے کہ چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) سوئٹزرلینڈ اور چین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

سوئس شہر فریبرگ میں شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں سابق سفیر اور سوئس سنٹرز کے بورڈ کے صدر جین جیکس ڈی ڈارڈل نے کہا کہ سوئس مراکز سی آئی آئی ای کی پہلی نمائش کے بعد سے وہاں موجود ہیں۔

سوئس سنٹرز ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو 2000 ء میں سوئس کمپنیوں کو چین میں کاروبار کرنے میں مدد کرنے کے لئے قائم کی گئی تھی۔ سنٹرز نے رواں سال کے سی آئی آئی ای میں شرکت کے لئے 30 سے زیادہ سوئس کمپنیوں کو تیار کیا ہے۔ خوراک اور زراعت کے شعبے میں سوئس سنٹرز کا بوتھ 270 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے جو پچھلے سالوں کی نسبت ایک ریکارڈ ہے۔

سابق سفیر نے کہا کہ سوئس سنٹرز کے تحت نمائش میں بڑی تعداد میں سوئس کمپنیوں کا حصہ بننا سی آئی آئی ای کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی آئی ای "متاثر کن” ہے اور یہ ایک اہم سالانہ ایونٹ بن گیا ہے، جو چین کی فراخدلی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

سابق سفیر نے کہا کہ سی آئی آئی ای جیسے مثبت اقدامات دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو نئی جہت دیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!