چین، مشرقی صوبہ انہوئی کی ووہو بندرگاہ کی ایک بین الاقوامی کنٹینر گودی پر ایک کنٹینر کو ٹرک پر لادا جارہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی آزاد تجارتی علاقوں میں 2024 کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران غیر ملکی تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت 11.99 فیصد اضافہ ہوا۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق ابتدائی 9 ماہ کے دوران ان مرکزی آزاد تجارتی علاقوں کی مجموعی درآمدات اور برآمدات 60.9 کھرب (تقریباً 853.1 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئیں۔
اس عرصے میں برآمدات 16.1 فیصد اضافے سے 27.4 کھرب یوآن رہیں جبکہ درآمدات اس عر صہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 8.83 فیصد بڑھ کر 33.5 کھرب یوآن رہیں۔
چین نے ملک بھر میں 22 مرکزی آزاد تجارتی علاقے قائم کئے ہیں جنہیں ملک میں اعلیٰ معیار کی اصلاحات اور کھلے پن کا رہنما تصورکیا جاتا ہے ۔ ان علاقوں کا ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور درآمدات و برآمدات میں حصہ 20 فیصد ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کی غیر ملکی تجارت یا مجموعی سامان کی درآمدات اور برآمدات میں رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران یوآن کے اعتبار سے گزشتہ برس کی نسبت 5.3 فیصد اضافہ ہوا۔
