اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شہری 8 منٹ پیشگی موسمیاتی انتباہ حاصل کرسکیں گے

چینی شہری 8 منٹ پیشگی موسمیاتی انتباہ حاصل کرسکیں گے

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا میں بارش کے دوران ایک سڑک کے زیرآب آنے کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی موسمیاتی آفات سے خبردار کرنے کی صلاحیت میں بہتری سے لوگوں کو 3 سے 8 منٹ میں موسمیاتی انتباہ جاری کیا جاسکے گا جو ملک کی 98.8 فیصد مجموعی آبادی کا احاطہ کرے گا۔

چائنہ سائنس ڈیلی کے مطابق چین کے محکمہ موسمیات کے نائب سربراہ شیونگ شاؤیوان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تیز بارش کے انتباہ کی درستگی 93 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انتہائی خراب موسم کا پیشگی انتباہ جاری کرنے کا وقت بڑھ کر 43 منٹ تک ہوگیا ہے جو ملک میں آفات پر قابو پانے کے حوالے سے ایک نمایاں پیشرفت ہے۔

شیونگ نے کہا کہ چین میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا نظام مسلسل مستحکم ہو رہا ہے جس میں موسمیاتی آفات کے انتباہ کا مرکزی کردار ہے۔ 10 اہم اقسام کے موسمیاتی آفات کے خطرات کا جامع قومی سروے مکمل کرلیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر موسمیاتی آفات کے خطرات کی 45 اقسام کے انتباہ جاری کئے جارہے ہیں۔

عہدیدار نے کہا کہ سیلاب، ارضیاتی آفات، جنگلات اور گھاس کے میدانوں میں لگنے والی آگ جیسے خطرات کے انتباہ کو باضابطہ طور پر ڈیجیٹل کردیا گیا ہے۔

شیونگ نے مزید کہا کہ موسمیاتی انتباہ کی خدمات کو قومی معیشت کے 70 سے زائد شعبوں تک وسعت دے دی گئی ہے جو بلا تعطل نقل و حمل، بجلی کی متوازن فراہمی، بہتر طرز زندگی اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی تیاری میں معاونت کر رہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!