چین، وسطی صوبے ہوبے کے شہرای ژو کے ای ژو ہوا ہو ا ئیر پورٹ پر عملہ طیارے میں سامان لاد رہا ہے۔ (شِنہوا)
ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہوبے اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے درمیان براہ راست مکمل مال بردار فضائی روٹ شروع کردیا گیا ہے۔
ایس ایف ائیر لائنز کے مطابق ایک بوئنگ 400-737 مال بردار طیارے نے صوبہ ہوبے میں واقع چین کے مکمل مال بردار ہوائی اڈے ای ژو ہواہو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔ یہ ہانگ کانگ کے لئے ہوائی اڈے سے پہلا مکمل مال بردار روٹ بھی ہے۔
اس روٹ پر ہفتے میں 3 بار دوطرفہ پروازیں چلائی جائیں گی جس کے ذریعہ ہفتہ وار 100 ٹن مال کی نقل و حمل ہوگی۔
یہ براہ راست فضائی روٹ رواں سال کے ’’ڈبل الیون آن لائن شاپنگ فیسٹیول‘‘ کو فضائی راستے سے سامان کی تیزرفتار ترسیل کی سہولت مہیا کرے گا۔ اس میلے کو ایک روزہ خریداری میلہ یا بلیک فرائیڈے کا چینی ورژن بھی کہا جاتا ہے۔
ایس ایف ایئرلائنز نے کہا کہ اس سے ای کامرس ایکسپریس کی نقل و حمل میں سہولت ملے گی اور صارفین کے لئے اشیا کی ترسیل میں اضافہ ہوگا۔
