چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقہ کے شہر ہامی کے ناؤماؤہو ٹاؤن شپ میں 50 میگاواٹ کے شمسی تھرمل پاور پلانٹ کا فضائی منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی کے عمل میں فوسل ایندھن کی کھپت کو کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے رہنما اصول جاری کردیئے۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور 5 دوسرے سرکاری محکموں کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصولوں میں روایتی ایندھن کو قابل تجدید توانائی سے تبدیل کرنے کے چین کے ہدف کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ چین کی قابل تجدید توانائی کی کھپت اگلے سال ایک ارب 10 کروڑ ٹن سے زیادہ معیاری کوئلے کے مساوی اور 2030 تک ایک ارب 50 کروڑ ٹن معیاری کوئلے کے مساوی ہونے کی توقع ہے۔
رہنما اصولوں کے تحت چین کا مقصد محفوظ اور پائیدار متبادل توانائی کی رسد کو یقینی بنانے کے لئے اپنی توانائی کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
صنعتی کمپنیوں، آمدورفت، عمارتوں، زراعت، دیہی علاقوں اور تعمیرات میں متبادل توانائی کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لایا جائے گا۔
