اتوار, اگست 31, 2025
پاکستانسندھ میں سیلاب کا خطرہ، کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل...

سندھ میں سیلاب کا خطرہ، کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی

کراچی: صوبہ سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی کے پیشِ نظر شمالی سندھ کے اضلاع گھوٹکی، خیرپور اور کشمور کے کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی، لوگ کشتیوں پر سامان لاد کر پکے کی طرف منتقل کر رہے ہیں، خیرپور میں رپڑی کے مقام پر سامان کی منتقلی کے دوران ایک کشتی الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں کشتی پر سوار افراد محفوظ رہے۔

سندھ کے محکمہ آبپاشی کے مطابق گڈو بیراج پر اپ سٹریم سے پانی کی آمد 322819 کیوسک جبکہ ڈاون سٹریم میں اخراج 307956 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح سکھر بیراج پر اپ سٹریم سے پانی آمد 303480 کیوسک اور ڈاون سٹریم میں اخراج 252110 کیوسک موجود ہے۔

دریائے سندھ پر قائم آخری بیراج کوٹری بیراج پر اپ سٹریم سے پانی کی آمد 273844 کیوسک جبکہ ڈاون سٹریم میں اخراج 244739 کیوسک نوٹ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل صوبائی وزیر محمد بخش مہر نے دعوی کیا تھا کہ اگر پانی کی سطح سات لاکھ سے تجاوز کرتی ہے تو گھوٹکی اور اوباوڑو تحصیل میں ایک لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!