اتوار, اگست 31, 2025
پاکستانصدر آصف زرداری نے انسدادِ دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی

صدر آصف زرداری نے انسدادِ دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق بل میں 3 سالہ سن سیٹ کلاز شامل ہے، تاکہ مدت محدود رہے، قانون میں عدالتی نگرانی اور حفاظتی اقدامات شامل کئے گئے ہیں۔ نیا قانون سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی روکنے کی صلاحیت مضبوط بنائے گا، قانون میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق صدر مملکت زرداری کی منظوری کے بعد قانون اب رسمی طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے اور متعلقہ ادارے اس پر عملدرآمد شروع کر دیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!