لکی مروت: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول میں دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ ڈی پی او نذیر خان کے مطابق یہ واقعہ تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میں وانڈا زاہد گل کے علاقے میں پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے میں دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا، جس کے باعث اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسکول میں دو آئی ای ڈیز نصب کیے گئے تھے جن میں سے ایک پھٹ گیا اور دوسرا پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد معائنے کے دوران برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔
