تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کے ہاتھوں قید کی گئی خاتون عیدان شٹیوی کی لاش بازیاب کرانے کا دعویٰ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ فوج نے غزہ سے دو لاشیں بازیاب کی ہیں اور ایک کی شناخت کے لیے کام جاری ہے۔
فوج اور داخلی سلامتی کے ادارے شاباک نے مشترکہ کارروائی میں قیدی ایلان وائز کی لاش بھی بازیاب کی، جو حماس کے قبضے میں تھی۔ اس واقعے کے بعد اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں اب بھی 48 قیدی موجود ہیں، جن میں سے صرف 20 کے زندہ ہونے کا امکان ہے۔
اس کارروائی کے دوران ایک اور ہلاک یرغمالی کی ذاتی اشیا اور نمونے بھی بازیاب کیے گئے ہیں، جن کی شناخت کے لیے ابھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
