کراچی: کراچی کے فیصل شفیع نے لائٹ ملٹری یونیفارم میں 3 گھنٹے 40 منٹ اور 13 سیکنڈز میں میراتھون مکمل کر کے ریکارڈ اپنے نام کیا۔
فیصل شفیع نے کہا کہ یہ پاکستان کی مسلح افواج، ہمارے شہیدوں اور ہمارے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا بہترین موقع تھا، میں اسے کر کے بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ سڈنی میراتھون میں کئی پاکستانی رنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
