اتوار, اگست 31, 2025
انٹرٹینمنٹانگریز میری تعریف کریں تو اچھی، پاکستانی کریں تو بری لگتی ہے،...

انگریز میری تعریف کریں تو اچھی، پاکستانی کریں تو بری لگتی ہے، صنم جنگ

لاہور: اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم جنگ نے کہا ہے کہ بیرون ملک انگریزوں کے منہ سے اپنے لیے تعریفیں سن کر برا نہیں لگتا اور اگر وہ تعریف کریں گے تو میں برا نہیں مناوں گی لیکن جب میں پاکستانیوں کے منہ سے اپنے لیے تعریفیں سنتی ہوں تو مجھے برا لگتا ہے۔

ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے صنم جنگ نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ وہاں کی ثقافت ہے کہ وہ کسی کی بھی تعریف کردیتے ہیں، جب کہ پاکستان میں یہ چیز اتنی عام نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے نام کی وجہ سے کئی بار پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا، اکثر اوقات ایسا ہوتا تھا کہ ان کے اردگرد لوگ ایسے گانے گنگناتے تھے جن میں صنم آتا تھا، جیسے تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے گانے سننے کے بعد وہ پریشان ہوجاتی تھیں کہ آیا یہ گانا بس گایا جارہا ہے یا پھر انہیں تنگ کیا جارہا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!