اتوار, اگست 31, 2025
تازہ ترینچینی صدر کی مالدیپ کے ہم منصب سے ملاقات،دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے...

چینی صدر کی مالدیپ کے ہم منصب سے ملاقات،دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کا عزم

چین کے صدر شی جن پھنگ مالدیپ کے صدر محمد معیز سے تیانجن میں ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

تیانجن (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تیانجن کے بندرگاہی شہر میں مالدیپ کے صدر محمد معیز سے اتوار کے روز ملاقات کی ہے۔

معیز چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 2025 کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت  کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات میں شرکت کے لیے آئے ہوئے ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا  کہ دونوں ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھانے میں مثبت پیشرفت حاصل کی ہے، چین مالدیپ کے ساتھ عملی تعاون کو مزید گہرا کرنا جاری رکھے گا تاکہ چین-مالدیپ آزاد تجارتی معاہدے کا مئوثر نفاذ یقینی بنایا جا سکے اور ماہی گیری، سمندری سائنسی تحقیق، ماحولیاتی تحفظ اور آفات سے بچاؤ اور ان میں کمی جیسے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھایا جا سکے۔

 معیز نے کہا کہ مالدیپ چین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، ہاؤسنگ تعمیرات اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور ایس سی او سمیت کثیرالجہتی میکانزم کے اندر رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

ملاقات میں چین کے اعلیٰ عہدیداروں کائی چھی اور وانگ یی نے بھی شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!