چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے نائب گورنر نے کہا ہے کہ ایس سی او نے زرعی ٹیکنالوجی کے تبادلوں اور تربیت کے لئے قائم اپنے نمائشی مرکز کے ذریعے زرعی تعاون کو فروغ دیا ہے-(شِنہوا)
تیانجن (شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں زرعی ٹیکنالوجی کے تبادلوں اور تربیت کے لئے قائم اپنے نمائشی مرکز کے ذریعے زرعی تعاون کو مزید وسعت دی ہے۔
صوبہ شانشی کے نائب گورنر وو وین گانگ نے بندرگاہی شہر تیانجن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اس مرکز نے ایس سی او کے دیگر ممالک میں زرعی ٹیکنالوجی کے 11 نمائشی پارک قائم کئے ہیں جہاں فصلوں کی اقسام اور کاشتکاری کی ٹیکنالوجیز پر آزمائشی کام کیا جا رہا ہے۔
زراعت، ایس سی او کے لئے علاقائی اقتصادی تعاون کا ایک اہم شعبہ ہے۔ ایس سی او کا زرعی مرکز 2019 میں یانگ لِنگ زرعی اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتی مظاہرہ علاقے میں قائم کیا گیا تھا۔
وو کے مطابق اس مرکز نے قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ چار تجربہ گاہیں قائم کی ہیں جو خشک زمین پر کاشت، ما حول دوست فصلوں کی پیداوار، سمارٹ زراعت اور ڈیجیٹل زراعت جیسے شعبوں پر مرکوز ہیں تاکہ زرعی سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون اور اہم ٹیکنالوجیز پر مشترکہ تحقیق کو فروغ دیا جا سکے۔
وو نے کہا کہ خشک زمین پر فصلوں کے بیجوں کی ترقی اور پانی کی بچت کرنے والے آبپاشی نظام جیسے عملی تعاون کے شعبوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
ایس سی او کی تاریخ کا سب سے بڑا سالانہ سربراہی اجلاس اتوار سے پیر تک تیانجن میں منعقد ہو رہا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link