اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمعیشت کی مضبوطی کیلئے جو کرنا پڑا کریں گے،نواز شریف

معیشت کی مضبوطی کیلئے جو کرنا پڑا کریں گے،نواز شریف

لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی مضبوطی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا ضرور کریں گے، پی ٹی آئی نے ناقص پالیسیوں سے عوام کو مہنگی بجلی،مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا، مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہمی صلاحیتوں کا امتحان ہے،گھریلو صارفین کو ریلیف دے چکے اب صنعتی صارفین کیلئے ریلیف کے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی قیادت کااہم مشاورتی اجلاس پاری سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی مریم نواز،حمزہ شہباز، نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف،احسن اقبال سمیت دیگر سینئر قیادت نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر کو قومی معاشی ایجنڈے کے خدوخال سے آگاہ کیا اور نئے قومی معاشی پلان بارے بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی صدر نواز شریف نے کہا کہ مہنگے بجلی بل عوام کیلئے ناقابل برداشت ہیں، پی ٹی آئی نے اپنی ناقص پالیسیوں سے عوام کو مہنگی بجلی اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا،عوام ہم سے ریلیف کی توقع کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا، معاشی استحکام واپس لانے کیلئے سیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کاثبوت ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی طرح اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جو مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینا جانتی ہے، ہم عوام کو مہنگے بجلی بلوں سے نجات دلائیں گے، معیشت کی مضبوطی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا وہ ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو ریلیف دے چکے اب صنعتی صارفین کیلئے ریلیف کے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!