اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر زمین ٹرانسپورٹ اسٹیشن کے...

بیجنگ میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر زمین ٹرانسپورٹ اسٹیشن کے مرکزی ڈھانچے کی تعمیر مکمل

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں  ایشیا کے سب سے بڑے زیر زمین ٹرانسپورٹ اسٹیشن کے مرکزی ڈھانچے کی تعمیر مکمل ہوگئی۔

بیجنگ کے علاقے تونگ ژو میں زیر زمین نقل و حمل کے ڈیزائن کردہ  اس نظام سے سطح زمین کے ٹریفک سسٹمز اور شہری ترقی کے حوالے سے  مشکلات میں موثر طور پر کمی ہوجائے گی۔

گراونڈ لیول پر13لاکھ  مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر  دفتر اور تجارتی مراکز ہوٹل اور رہائش گاہوں پر مشتمل سٹی لونگ روم تیار کیا گیا ہے۔

سورج کی روشنی  سے  زیر زمین ریلوے اسٹیشن  کے علاقے کو منور کیا جائے گا،جسے  دو انٹر سٹی ریلویز، ایک قومی ریلوے لائن،شہر کی پانچ ریل ٹرانزٹ  لائنز اور مضافاتی ریلوے لائن اور15 بس لائنوں سے منسلک کیا جائے گا۔

توانائی بچت کی ٹیکنالوجی  کے ساتھ چھت کا ڈیزائن ایسے بنیا گیا ہے جس سے حرارت اور گرمی نہیں گزر سکے گی،اس سے موسم گرما میں  اتنی ٹھنڈک حاصل ہوسکے گی جو 3ہزار200گھریلو ایئرکنڈیشنرز بجلی کا استعمال کرتے ہوئے پیدا کرتے ہیں۔

اسٹیشن 2025 کے آخر تک آپریشن کے لیے تیار  ہونے کا امکان ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!