اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایچ کے ایس اے آر حکومت نے ہانگ کانگ میں آزادی صحافت...

ایچ کے ایس اے آر حکومت نے ہانگ کانگ میں آزادی صحافت کے حوالے سے الزام تراشی کو مسترد کردیا

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے مغربی ممالک،چین مخالف تنظیموں ،سیاست دانوں اور غیر ملکی میڈیا سے پریس کی آزادی کے حوالے سے ہانگ کانگ پر بدنیتی پر مبنی الزام تراشی اورتشخص کو مسخ کرنے کی کوششوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے بغاوت پر مبنی مضامین کی اشاعت پرہانگ کانگ کی عدالت کی جانب سے آن لائن نیوز  کے ادارے اسٹینڈ نیوز کے دو سابق ایڈیٹرز کے خلاف  فیصلے  پر امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کے بیانات کومنافقت اور دوہرے معیار پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے لوگوں کو  پریس اور تقریر کی آزادی  حاصل ہے جس کی  قوانین اور آرڈیننس کے ذریعے ضمانت دی گئی ہے، لیکن دنیا کے دیگر حصوں کی طرح یہ حقوق اور آزادی مطلق نہیں اور یہ کہ صحافیوں کے لیے بھی  ہر کسی کی طرح قانون کی پاسداری  لازمی ہے،ترجمان نے مزید کہا  آزادی صحافت پر اس وقت تک پابندی نہیں جب تک کہ اسے قانونی طور پر استعمال کیا جائے۔

ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صحافیوں، مبصرین اور کالم نگاروں سمیت عوام کو قانون کے مطابق صحافت اور اظہار رائے کی آزادی  حاصل رہے گی  اور انہیں گرفتار ہونے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں بیرونی قوتوں کی  افواہوں پر مبنی  اطلاعات پر یقین کرنا چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!