تہران: ایرانی بری فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرس حیدری نے کہا کہ ایران کااے آئی کی مدد سے ملک کی مشرقی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ایران کی آرمی گراؤنڈ فورس کے کمانڈر جنرل کیومرس حیدری نے کہا ہے کہ سرحد کی حفاظت کیلئے صرف دیوار کی تعمیر کافی نہیں،اس عمل میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے کام لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی کے گراؤنڈ فورس کے انجینئرنگ یونٹ کو مشن کا کام سونپ دیا گیا ہے، امید ہے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ملک کی مشرقی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا۔
