جمعہ, اگست 1, 2025
تازہ ترینامریکی طلبہ کا انہوئی کا دورہ، فلائنگ ٹائیگرز کی جنگی قربانیوں کو...

امریکی طلبہ کا انہوئی کا دورہ، فلائنگ ٹائیگرز کی جنگی قربانیوں کو خراج تحسین

امریکہ کے بارڈ ہائی اسکول ارلی کالج بالٹی مور سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور اساتذہ کے ایک گروپ نے جمعہ کے روز چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے علاقے ژانگ ہو میں واقع فلائنگ ٹائیگرز میموریل ہال کا دورہ کیا ہے۔

یہ میموریل ہال اُن مقامی ماہی گیروں کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے جنہوں نے دوسری عالمی جنگ کے دوران گر کر تباہ ہونے والے فلائنگ ٹائیگرز کے ایک طیارے کا ملبہ نکالا تھا۔

فلائنگ ٹائیگرز کو سرکاری طور پر چینی فضائیہ کا امریکن والنٹیئر گروپ  کہا جاتا ہےجسے سال 1941 میں امریکی جنرل کلیئر لی شینالٹ نے تشکیل دیا تھا۔

یہ رضاکار گروپ اس مقصد کےلئے چین آیا تھا تاکہ چین کے عوام کو حملہ آور جاپانی افواج کے خلاف مدد فراہم کر سکے۔

میموریل ہال کو فلائنگ ٹائیگرز کی تاریخ کو اجاگر کرنے اور چین اور امریکہ کے درمیان عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم مقام کی حیثیت حاصل ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (انگریزی): سڈنی نِکول بینجمن، طالبہ، بارڈ ہائی اسکول ارلی کالج، بالٹی مور

"مجھے یہاں آنے سے پہلے فلائنگ ٹائیگرز کی پوری کہانی کا واقعی علم نہیں تھا۔ جب میں نے ان کی تاریخ کے بارے میں جانا، ملبہ دیکھا اور یہ معلوم کیا کہ انہوں نے اس ملبے کو کس طرح محفوظ کیا تو یہ سب کچھ میرے لئے بہت دلچسپ تھا۔

میرے خیال میں یہ عجائب گھر لوگوں پر یہ واضح کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے کہ امریکہ اور چین دراصل بہت اچھے طریقے سے ایک ساتھ کام کر سکتے ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ یہ چین اور امریکہ کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں ضرور مدد دے گا۔”

ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی): چیلسیا ناکابایاشی، اسسٹنٹ پروفیسر، بارڈ ہائی اسکول ارلی کالج، بالٹی مور

"ایک استاد کے طور پر میرا خیال ہے کہ اس تاریخی واقعے کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

میں سمجھتی ہوں کہ تاریخ کو اس طرح سے سمجھے بغیر  ہمارے لئے ایک دوسرے کو سمجھنا اور ایک رائے پر پہنچنا واقعی مشکل ہے۔

مثال کے طور پر فلائنگ ٹائیگرز ایسی کہانی نہیں ہے جو عام طور پر سنائی گئی ہو۔

لہٰذا اس قسم کی کہانیاں واقعی عوام تک پہنچنی چاہئیں۔

اور میرا خیال ہے جیسا کہ ہمارے طلبہ نے بھی کہا اور آپ بھی جانتے ہیں کہ یہ  کہانی ہمیں مل کر کام کرنے کا طریقہ بتا رہی ہے۔ یہ مستقبل کے لئے ایک رہنما نقشہ ہے۔”

اینچنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

فلائنگ ٹائیگرز کو چینی فضائیہ کا امریکی رضاکار گروپ  کہا جاتا ہے

یہ سال 1941 میں امریکی جنرل کلیئر لی شینالٹ نے تشکیل دیا تھا

اس گروپ نے حملہ آور جاپانی افواج کے خلاف چین کو مدد فراہم  کی

چین کے صوبہ انہوئی میں فلائنگ ٹائیگرز میموریل ہال بنایا گیاہے

ہال تباہ طیارے کا ملبہ تلاش کرنے والےمقامی ماہی گیروں کی یادگار ہے

بارڈ ہائی اسکول ارلی کالج بالٹی مور کے طلبہ اسے دیکھنے چین آیا

امریکی طلبہ کے لئے چین کےاس تاریخی مقام کی سیر متاثرکن تھی

طلبہ نے تاریخی ملبہ دیکھ کر بہت کچھ سیکھا

فلائنگ ٹائیگرز کی کہانی چین امریکہ تعلقات کو اجاگر کرتی ہے

یہ ایسا واقعہ تھا جس میں مستقبل کے لئے رہنمائی لی جا سکتی ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!