جمعہ, اگست 1, 2025
تازہ ترینشنگھائی اسپرٹ، عالمی امن، تعاون اور ترقی کا مؤثر ماڈل قرار

شنگھائی اسپرٹ، عالمی امن، تعاون اور ترقی کا مؤثر ماڈل قرار

ایس سی او میڈیا اور تھنک ٹینک اجلاس کے شرکا کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اور اس کی رہنما سوچ "شنگھائی اسپرٹ” نے امن، تعاون اور کثیرالطرفہ تعلقات کو فروغ دیا ہے۔

چین کے شہر ژنگژو میں یہ اجلاس اتوار کے روز اختتام پذیر ہوا ہے۔

"شنگھائی اسپرٹ کے تحت ایک خوبصورت دنیا کی تشکیل” کے عنوان سے پانچ روزہ اجلاس میں رکن ممالک، مبصر ریاستوں، ڈائیلاگ پارٹنرز اور بین الاقوامی و علاقائی تنظیموں کے تقریباً 200 اداروں کے 400 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی ہے۔

شرکا نے "شنگھائی اسپرٹ” کو سراہا  ہے جو باہمی اعتماد، مشترکہ مفاد، مساوات، مشاورت، تہذیبی تنوع کے احترام اور مشترکہ ترقی کی خواہش جیسے اصولوں پر مبنی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): گلنار شایمرجنووا، ڈائریکٹر، چائنیز اسٹڈیز سینٹر، قازقستان

"میرے خیال میں شنگھائی اسپرٹ نہ صرف امن قائم کرنے میں مدد دیتی ہے بلکہ دوستی، تعاون اور ہمارے خطے اور اس سے آگے کی ترقی کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): تنچ آکک، ایڈیٹر ان چیف، ترک میڈیا پلیٹ فارم "ہاریچی”

"میرے نزدیک شنگھائی تعاون تنظیم اور اس کی اسپرٹ ایک مثبت، پُرامن، کثیرالقطبی دنیا اور کثیرالجہتی تعاون کے ابھار کی علامت ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): بنیود تیلاخوجائف، اسپیشلسٹ، ڈیولپمنٹ اسٹریٹیجی سینٹر، ازبکستان

"شنگھائی تعاون تنظیم دنیا کی سب سے مؤثر تنظیموں میں سے ایک بنتی جا رہی ہے اور اس کی روح دوستی اور رکن ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعلقات میں ہے۔”

شرکا کے مطابق ایس سی او باہمی اعتماد اور مساوات پر مبنی کثیرالطرفہ تعاون کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): محمود الحسن خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سینٹر آف ساؤتھ ایشیا اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز، اسلام آباد

"میرا ذاتی خیال اور ایمان ہے کہ ایس سی او باہمی اعتماد اور احترام کے اصولوں پر قائم ہے۔ یہ ایک بہت امید افزا، متنوع اور متحرک تنظیم ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): سیلچک چولاک اوغلو، ڈائریکٹر، ترک ایشیا پیسیفک اسٹڈیز سینٹر، انقرہ

"تنظیم کے اندر انضمام اور تعاون کا انداز مزید گہرا ہو رہا ہے جو بین الاقوامی سطح پر کثیرالطرفہ تعاون کو اجاگر کرتا ہے۔ ایس سی او شمولیتی ترقی کے لیے ایک بہت ہی متحرک طریقہ فراہم کرتی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): پورنیما آنند، چیئرپرسن، برکس انٹرنیشنل فورم

"شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون، سلامتی، کامیابی اور پائیدار ترقی کے لیے ایک کشش رکھنے والی قوت بن چکی ہے۔”

کچھ شرکا کے مطابق یہ اجلاس باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ ترقی کے لیے ایک مضبوط پل ثابت ہوا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): دھرمیندر جھا، ایگزیکٹو چیئرمین، نیشنل نیوز ایجنسی، نیپال

"میرے خیال میں اس ایونٹ کے ذریعے شراکت داروں کے درمیان تعاون، ترقی اور افہام و تفہیم کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔”

ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): تنچ آکک، ایڈیٹر ان چیف، ترک میڈیا پلیٹ فارم "ہاریچی”

"یہ اجلاس واقعی متاثر کن اور شاندار ہے۔ دنیا بھر سے مختلف ممالک کے سینکڑوں افراد یہاں موجود ہیں جو عالمی پیش رفت اور بین الاقوامی تعلقات پر اہم موضوعات پر بات کر رہے ہیں۔”

ژنگژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

————————————————–

آن سکرین ٹیکسٹ:

شنگھائی تعاون تنظیم میڈیا اور تھنک ٹینک اجلاس کا اختتام

شنگھائی اسپرٹ عالمی امن اور باہمی تعاون کی علامت قرار

شنگھائی اسپرٹ کثیرالملکی نظام اور دوستانہ تعلقات کی بنیاد

شرکاء نے تنظیم کو بااعتماد اور مساوات پر مبنی پلیٹ فارم قرار دیا

تقریب میں 200 میڈیا اداروں، تھنک ٹینک اور حکومتی نمائندوں کی شرکت

شنگھائی اسپرٹ کا مقصد دوستی، ترقی اور ثقافتی تنوع کا احترام ہے

شنگھائی تعاون تنظیم اور اس کی اسپرٹ ایک مثبت علامت ہے۔ترک ماہر

ایس سی او پرامن کثیرالقطبی دنیا کا مظہر ہے۔ترک ماہر

ایس سی او دنیا کی بااثر تنظیموں میں بھی شامل ہے۔ازبک تجزیہ کار

ایس سی او بہت امید افزا، متنوع اور متحرک تنظیم ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر،اسلام آباد

اجلاس نے باہمی ترقی اور افہام و تفہیم کو فروغ دیا۔نیپالی نمائندہ

یہ اجلاس واقعی بہت متاثر کن اور شاندار ہے۔ترک ماہر

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!