جمعہ, اگست 1, 2025
تازہ ترینچینی محققین نے ڈمبو آکٹوپس کی ایک نئی قسم دریافت کرلی

چینی محققین نے ڈمبو آکٹوپس کی ایک نئی قسم دریافت کرلی

امریکی شہر سانتا آنا میں بوورز عجائب گھر میں والٹ ڈزنی آرکائیوز کی نمائش کے داخلی دروازے پر ڈزنی کےمرکزی کرداروں میں سے ایک ڈمبو رکھا گیا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی سمندری محققین نے گہرے سمندر میں آکٹوپس کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے، جسے انہوں نے  گرمپوٹیوتس فے تیانا کا نام دیا ہے۔ یہ قسم "ڈمبو آکٹوپس” کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے، جس کا نام مشہور کارٹون ہاتھی "ڈمبو” سے مشابہت کی وجہ سے رکھا گیا ہے۔

ڈمبو آکٹوپس تیراکی کے دوران اپنے بڑے کان جیسے پروں کو ہلاتے ہیں اور حرکت کا انداز کارٹون کردار ڈمبو سے ملتا جلتا ہوتا ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانولوجی کے محققین نے اس نئی قسم کو مغربی بحرالکاہل میں کیرولین سی ماؤنٹ پر دریافت کیا، جس کی گہرائی 1200 میٹر سے زائد ہے۔ یہ آکٹوپس تقریباً 20 سینٹی میٹر لمبا ہے، اس کا جسم نارنجی سرخ اور شفاف ہے اور اس کی ساخت نرم اور جیلی نما ہے۔

محققین نے مشاہدہ کیا کہ یہ آکٹوپس تیراکی کے دوران اپنے بازوؤں کے درمیان جھلیوں کو آہستہ سے سکیڑتا اور پھیلاتا ہے اور ساتھ ہی کان جیسے پروں کو پھڑپھڑاتا ہے۔ اس کی خوبصورت حرکات سے متاثر ہو کر محققین نے اس کا نام چین کے دون ہوانگ غاروں کی دیواروں پر بنے ہوئے اُڑتے آسمانی کرداروں "فے تیان” کے نام پر فے تیانا  رکھا ہے۔

اس دریافت کی تفصیلات حال ہی میں سائنسی جریدے آرگینزم ڈائیورسٹی ایوولوشن میں شائع کی گئی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!