چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں منعقدہ تیسری عالمی ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کے دوران لوگ سلک روڈ ای۔کامرس زون کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ہانگ ژو(شِنہوا)چین کے مشرقی شہر ہانگ ژو اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے شہر دبئی کے درمیان نئے فضائی روٹ کا آغاز کر دیا گیا جو دنیا کی معروف ائیر لائنز میں سے ایک ایمریٹس کا ہانگ ژو شیاؤ شان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے باضابطہ آغاز ہے۔
اس فضائی روٹ کے ذریعے پہلی پرواز ہانگ ژو شیاؤشان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کو شام 3 بج کر 24 منٹ پر پہنچی۔ایئر پورٹ کے مطابق یہ روٹ ایمریٹس ائیر لائن چلا رہی ہے جس میں بوئنگ 777۔300 ای آر ہوائی جہاز استعمال کیا جارہا ہے، جمعرات سے روزانہ پروازیں شروع کی جائیں گی۔
پرواز ای کے311 بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق رات 12 بج کر 10منٹ پر ہانگ ژو سے روانہ ہوگی اور مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 55 منٹ پر دبئی پہنچے گی۔ دبئی سے واپسی کی پرواز ای کے 310 مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوگی اور بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق 10 بجے ہانگ ژو پہنچے گی۔
چین میں ایمریٹس کے جنرل منیجر لی شون نے کہا کہ ہانگ ژو کا فعال سرحد پار ای کامرس نظام اور سائنس و ٹیکنالوجی کی صنعت کے وسیع وسائل دبئی کی آزاد تجارتی بندر گاہ کے ساتھ بے حد مطابقت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نیا فضائی راستہ ڈیجیٹل معیشت، بین الاقوامی تجارت اور سفری شعبے میں دونوں شہروں کے درمیان تعاون کے مزید مواقع پیدا کر ے گا۔
اس نئے فضائی روٹ کے آغاز سے ہانگ ژو اور دبئی کے درمیان ہر ہفتے چلنے والی والی پروازوں کی تعداد 3 سے بڑھ کر 10 ہو جائے گی۔
