جمعہ, اگست 1, 2025
انٹرنیشنلغزہ میں امداد کے منتظر افراد کی اموات مسلسل بڑھ رہی ہیں،اقوام...

غزہ میں امداد کے منتظر افراد کی اموات مسلسل بڑھ رہی ہیں،اقوام متحدہ امدادی ادارہ

غزہ شہر میں بے گھر فلسطینی لنگر سے کھانا لے رہے ہیں-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اسرائیلی فوج کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے باوجود غزہ میں امداد کے متلاشی فلسطینیوں اور بعض امدادی کارکنوں کی ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا کہ ہم اب بھی امداد کے متلاشی افراد میں جانی نقصان دیکھ رہے ہیں اور بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید اموات واقع ہو رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے شراکت داروں نے بتایا کہ صف اول کے کارکنان کو خوراک کی شدید قلت کے سبب سخت دباؤ، تھکن اور ذہنی و جسمانی تھکاوٹ کا سامنا ہے۔

دفتر نے بتایا کہ ذہنی صحت اور نفسیاتی مدد فراہم کرنے والے مراکز کے اہلکار بھی ایسے ہی حالات سے متاثر ہو رہے ہیں۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ اگرچہ امداد اور ضروری سامان کی ترسیل کے لئے حالات ناسازگار ہیں لیکن اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار جنگی وقفے کے دوران مدد فراہم کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

او سی ایچ اے نے  کرم شالوم/کرم ابو سالم کراسنگ پر درپیش مشکلات کو مثال کے طور پر پیش کیا۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ وہاں تک رسائی کے لئے اسرائیلی حکام کی منظوری، سفر کے لئے محفوظ راستہ، کئی مراحل میں اجازت نامے، بمباری میں وقفہ اور آخر میں آہنی دروازے کھولنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اقوام متحدہ کا عملہ اندر داخل ہو سکے۔

دفتر کے مطابق اقوام متحدہ کو کرم شالوم/کرم ابو سالم اور زیکیم کراسنگز کے ذریعے محدود مقدار میں ایندھن غزہ لانے کی اجازت ملی۔ اس امداد کا تقریباً نصف حصہ شمالی غزہ میں صحت، ایمرجنسی، پانی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے منتقل کیا گیا۔

تاہم او سی ایچ اے نے واضح کیا کہ جو ایندھن فراہم کیا گیا ہے وہ زندگی بچانے کی بنیادی ضروریات کے لئے ناکافی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!