جمعہ, اگست 1, 2025
تازہ ترینچین میں ماحول دوست منتقلی کے دوران قابل تجدید توانائی تیزی سے...

چین میں ماحول دوست منتقلی کے دوران قابل تجدید توانائی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر وے ننگ کے یی-ہوئی-میاؤ خودمختار کاؤنٹی میں ایک کسان شمسی توانائی کے پینلز کے درمیان کام کر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ماحول دوست منتقلی نے قابل تجدید توانائی کی ترقی کو تقویت دی جو 2025 کی پہلی ششماہی میں اس کی مجموعی نئی نصب شدہ بجلی کی صلاحیت کا 91.5 فیصد رہی۔

قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) کے جمعرات کے روز جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جنوری تا جون کی مدت کے دوران ملک کی نئی نصب شدہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت 26 کروڑ 80 لاکھ کلوواٹ رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً دگنی ہے۔

جون کے آخر تک ملک کی قابل تجدید توانائی کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 2.16 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30.6 فیصد زائد ہے اور ملک کی بجلی کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت کا 59.2 فیصد بنتی ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے ایک اہلکار پان ہوئی من نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ قابل تجدید توانائی سے بجلی کی پیداوار ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی جو سال کی پہلی ششماہی میں ملک کی بجلی کی مجموعی پیداوار کا 39.7 فیصد رہی۔ یہ خدمات کےشعبے اور رہائشی استعمال کی مشترکہ بجلی کی کھپت سے زیادہ ہے۔

این ای اے کے مطابق جنوری تا جون کی مدت کے دوران ملک کی قابل تجدید توانائی سے بجلی کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 15.6 فیصد بڑھ کر 18 کھرب کلوواٹ آور ہوگئی۔

یہ پیشرفت ملک کی ماحول دوست اور کم کاربن ترقی کی جانب تیزی سے منتقلی کے دوران ہواہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!