جمعہ, اگست 1, 2025
انٹرنیشنلاوساکا نمائش میں چینی پویلین پر آنے والے لوگوں کی تعداد 10...

اوساکا نمائش میں چینی پویلین پر آنے والے لوگوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

جاپان کے شہر اوساکا میں اوساکا نمائش 2025 کے دوران چین کے قومی پویلین ڈے کے موقع پر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

ٹوکیو(شِنہوا)اوساکا نمائش 2025 میں چین کے پویلین پر ایک تقریب منعقد کی گئی کیونکہ ایک جاپانی خاندان کی آمد سے اس پویلین میں آنے والے لوگوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

تیرووا اساکاوا اور ان کا خاندان چینی پویلین میں داخل ہوا تو ایک بڑی سکرین پر "چینی پویلین کے 10 لاکھ ویں مہمان کو خوش آمدید” کے الفاظ روشن ہوگئے اور انہیں یادگاری تحفے کے طور پر ایک پانڈا گڑیا اور دیگر ثقافتی و تخلیقی تحائف پیش کئے گئے۔

اساکاوا خاندان نے کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہونے پر خوشی ہے کہ وہ چینی پویلین کے 10 لاکھ ویں سیاح بنے اور انہوں نے پویلین کے خوبصورت بیرونی ڈیزائن اور معلومات سے بھرپور نمائشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمیں چین کے گہرے تاریخی اور ثقافتی ورثے کا بھرپور تجربہ کرنے کا موقع دیا۔

چینی پویلین کی ڈائریکٹر ژانگ شو جِنگ نے شِنہوا کو بتایا کہ اوساکا ایکسپو کے آغاز سے ہی چینی پویلین مستقل طور پر سب سے زیادہ مقبول پویلینز میں سے ایک رہا ہے اور 10 لاکھ ویں مہمان کا استقبال ایک قابل فخر لمحہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان 10 لاکھ سیاحوں کی آمد ظاہر کرتی ہے کہ نمائش کے دنیا بھر سے آنے والے مہمان چینی پویلین کو بہت محبت اور پذیرائی دیتے ہیں۔

اوساکا نمائش 13 اپریل کو شروع ہوئی جو 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔ چینی پویلین، جو اس ایونٹ میں غیر ملکیوں کی جانب سے خود تعمیر کردہ سب سے بڑے پویلینز میں سے ایک ہے، تقریباً 3 ہزار 500 مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!