جمعہ, اگست 1, 2025
تازہ ترینچین میں ڈیجیٹل اور ذہین خدمات کے ذریعے لوگوں کی بہبود میں...

چین میں ڈیجیٹل اور ذہین خدمات کے ذریعے لوگوں کی بہبود میں بہتری

2024 کے اختتام تک چین میں 41 کروڑ 80 لاکھ افراد انٹرنیٹ پر مبنی طبی خدمات استعمال کر رہے تھے اور 1.07 ارب افراد کے پاس الیکٹرانک سماجی تحفظ کارڈ تھے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے گزشتہ سال علاج معالجے، صحت، سماجی تحفظ، روزگار اور بزرگوں کی نگہداشت جیسی مختلف عوامی خدمات میں ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو جاری رکھا جس سے عوام کی فلاح و بہبود میں مزید اضافہ ہوا۔

چین کی سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار وین روئی سونگ نے چین کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پیشرفت سے متعلق رپورٹ کے اجرا کی تقریب میں کہا کہ 2024 کے اختتام تک چین میں 41 کروڑ 80 لاکھ افراد انٹرنیٹ پر مبنی طبی خدمات استعمال کر رہے تھے اور 1.07 ارب افراد کے پاس الیکٹرانک سماجی تحفظ کارڈ تھے۔

وین نے کہا کہ 2024 کے دوران چینی حکام نے عوام کے لئے ڈیجیٹل خدمات کی یکساں، ہمہ گیر اور آسان رسائی کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھا۔

وین نے مزید کہا کہ اس مہم کے تحت ملک نے اپنے قومی ثقافتی بگ ڈیٹا نظام کی تعمیر میں مسلسل پیشرفت کی اور حکومتی خدمات کو مزید موثر اور مربوط بنایا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!