جمعہ, اگست 1, 2025
تازہ ترینچین میں بچوں کی دیکھ بھال کی سبسڈی کے لئے درخواستیں اگست...

چین میں بچوں کی دیکھ بھال کی سبسڈی کے لئے درخواستیں اگست کے آخر میں شروع ہوں گی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بچوں کی دیکھ بھال کے لئے سبسڈی نظام اور شرح پیدائش میں معاونت سے متعلق اقدامات کے بارے میں ریاستی کونسل اطلاعاتی دفتر (ایس سی آئی او) کی جانب سے پریس کانفرنس کی جارہی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین بھر میں بچوں کی دیکھ بھال کے لئے سبسڈی کی درخواستیں اگست کے آخر میں بتدریج شروع کی جائیں گی، اور توقع ہے کہ 31 اگست تک مکمل رسائی فراہم کر دی جائے گی۔

قومی صحت کمیشن(این ایچ سی) کے ایک اہلکار وانگ ہائی ڈونگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کمیشن متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر بچوں کی دیکھ بھال کی سبسڈی کے نظام اور فنڈز کے انتظام سے متعلق رہنما اصولوں سمیت دستاویزات کا مسودہ تیار کر رہا ہے۔

وانگ کے مطابق مقامی حکام کو مقامی حالات کی بنیاد پر تفصیلی نفاذ کے منصوبے بنانے اور نچلی سطح کے عملے کو تعینات اور تربیت دینے کی ضرورت ہے۔

وانگ نے کہا کہ سبسڈی کے لئے ایک یکساں قومی معلوماتی نظام کے ذریعے آن لائن درخواست دی جاسکتی ہے جس سے ہر کوئی گھر بیٹھے درخواستیں جمع کروا سکے گا جبکہ آف لائن چینلز اور ذاتی خدمات بھی دستیاب ہوں گی۔

وانگ نے کہا کہ درخواست کے لئے وسیع پیمانے پر چینلز دستیاب ہوں گے جن میں صوبائی سطح کے سرکاری سروس پلیٹ فارمز اور علی پے اور وی چیٹ جیسے تھرڈ پارٹی پلیٹ فارمز شامل ہیں جو عام استعمال ہوتے ہیں اور ان پر موبائل فون کے ذریعے آسانی سے آن لائن رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!