چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیرون ممالک سے دوستی کے لئے چینی عوامی ایسوسی ایشن اور چین میں نیپال کے سفارتخانے کی مشترکہ میزبانی میں چین-نیپال سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب کا منظر- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیرون ممالک سے دوستی کے لئے چینی عوامی ایسوسی ایشن اور چین میں نیپال کے سفارتخانے کی مشترکہ میزبانی میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد چین اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منانا تھا۔
چین کی قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین شاؤ جائے نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر چین اور نیپال کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد نمائندگان کے ساتھ ساتھ چین میں موجود بعض غیر ملکی سفارتی نمائندے بھی موجود تھے۔
